صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

این اے 125: شفیق آباد میں نالے سے بڑی تعداد میں شناخی کارڈ برآمد

اکثریت نیوز | منگل 24 جولائی 2018 

عام انتخابات سے ایک روز قبل لاہور میں این اے 125 شفیق آباد یو سی 50 کے بندروڈ پر نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کرتفتیش شروع کر دی جبکہ شناختی کارڈ بھی تحویل میں لے لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ 3 تھیلوں میں بند کر کے نالے میں پھینکے گئے تھے۔ پولیس نے شناختی کارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نادرا سے چیک کرائے جائیں گے جس کے بعد معلوم ہوگا کہ کارڈز اصلی ہیں یا جعلی۔

ایس ایچ او شفیق آباد کا کہنا ہے کہ نالے سے ملنے والے تھیلے میں ایک ہزار سے زائد شناختی کارڈز ملے ہیں، ڈی آئی جی شہزاد اکبر نے کہا کچھ دیر میں مقدمہ درج کرلیں گے۔ نگران وزیر داخلہ شوکت جاوید کا کہنا ہے کوئی شخص 2 سے 3 بیگ پانی میں پھینک کرچلا گیا نادراکو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ادھر خبر نشر ہوتے ہی نادرا حکام بھی معاملے پر ایکٹیو ہو گیا اور 2 رکنی ٹیم تھانہ شفیق آباد جا پہنچی، ٹیم پولیس حکام سے تفصیلات جمع کر رہی ہے۔

یاد رہے عام انتخابات کیلئے پارلیمنٹ کی 272 میں سے 270 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، ملک بھر میں 85 ہزار 252 پولنگ اسٹیشن جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار 132 پولنگ بوتھ قائم کئے گے ہیں۔ جس میں سے 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا، 70 پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 افراد حق رائے دہی استعمال کرینگے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 263 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 146ہے۔ پنجاب کی 141، سندھ کی 61، خیبرپختونخوا کی 39، بلوچستان کی 16، فاٹا کی 11 اور اسلام آباد کی 3 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔

 

انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 3675 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں فوج اور پولیس سمیت 8 لاکھ اہلکار بھی فرائض انجام دینگے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔