صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر مئی 2024 

اس باسکٹ بال میں ہوا نہیں بھری جاتی

disk news | منگل 14 مارچ 2023 

شکاگو: کئی دہائیوں تک استعمال ہونے کے بعد اب روایتی باسکٹ بال کو تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ہے جس میں ہوا نہیں بھری جاتی اور اسے آرپار بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اسے خاص قسم کے پالیمر سے بنایا گیا ہے اور جالی دار شکل دی گئی جبکہ چھلنی کی طرح دکھائی دینے والی باسکٹ بال میں ہوا نہیں بھری جاتی۔ یوں وقت کے ساتھ ساتھ ٹوٹ پھوٹ ہوتی رہتی ہے جس کے بعد ہوا خارج ہوتی رہتی ہے۔

اسے ولسن اسپورٹس کمپنی نے بنایا ہے۔ کمپنی کے مطابق روایتی باسکٹ بال میں بار بار ہوا بھرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ دوسری جانب باسکٹ بال گھس کر اپنی شکل اور افادیت بھی کھودیتی ہے۔ اس باسکٹ بال کو ’ولسن ایئرلیس پروٹوٹائپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگرچہ یہ تھری ڈی پرنٹر سے بنائی گئی تھی لیکن اس کے لیے ایک خاص پالیمر ضرور وضع کیا گیا ہے۔ بار بار استعمال کے باوجود اس کا مٹیریئل کسی بھی طرح گھسنے سے محفوظ بنایا گیا ہے۔

ہوا کےبغیرباسکٹ بال کا ڈیزائن اور گرفت روایتی باسکٹ بال ہی کی طرح ہے۔ اسے ہاتھ میں لے کر کھلاڑی عین عام باسکٹ بال کی طرح کا ہی احساس کرتےہیں۔ تاہم یہ دیکھنے میں سائنس فکشن ایجاد کی مانند دکھائی دیتی ہے۔ اس میں شش جہتی سوراخ بنائے گئے ہیں جس میں سے آپ آرپار دیکھ سکتے ہیں۔

ولسن کمپنی نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے علاوہ اسے لیزر سنسٹرنگ ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ گیند اچھلنے اور استعمال میں کسی بھی طرح روایتی باسکٹ بال سے کم نہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔