صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 29 اپریل 2024 

< > ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

disk news | بدھ 22 فروری 2023 

ملتان: ملتان سلطانز کے خلاف ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کنگز نے 1 وورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر رنز 6 بنا لیے ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر دھواں دار 110 رنز بنائے۔

شان مسعود 51 جبکہ رائلی روسو 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور محمد عمر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔