صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

کالعدم ٹی ٹی پی کو میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیر داخلہ

disk news | بدھ جنوری 2023 

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈالیں اور خود کو قانون کے تابع کریں۔

رانا ثنااللّٰلہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی انسداد دہشت گردی کیخلاف کوششیں جاری ہیں، انہیں پبلک نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ کچھ ہو نہیں رہا بلکہ بہت کچھ ہو رہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کےلیے پیشگی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جس طرح افغانستان میں طالبان حکومت ایک حقیقت ہے، اسی طرح ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور خود کو آئین و قانون کے تابع کردیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔