صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 15 مئی 2024 

پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ کیا قومی ٹیم ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر آسکتی ہے؟

disk news | اتوار 25 دسمبر 2022 

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرکے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آسکتی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم 107 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔ اگر پاکستان تین میچوں پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کرتا ہے تو قومی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آسکتی ہے۔

اسی طرح آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستان 6 چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر قابض ہے، اگر پاکستان کیویز کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کرتا ہے تو آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں پہلی پوزیشن سنبھال لے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان محض 19 پوائنٹس فاصلہ ہے۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل

 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ بھی 3 جنوری کو کراچی میں ہی شیڈول ہے۔

اسی طرح تینوں ون ڈے میچز کی میزبانی کے فرائض بھی کراچی کے سپرد کیے گئے ہیں، جو بالترتیب 10، 12 اور 14 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: شاہنواز دھانی، ساجد خان اور میر حمزہ نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل

 

خیال رہے کہ کیوی ٹیم دوسرے مرحلہ میں 13 اپریل سے 7 مئی تک دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی20 انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جانے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔