صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ تاخیر نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب

disk news | اتوار 27 نومبر 2022 

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے کی حکومت عمران خان کی امانت ہے جب وہ کہیں گے تو اسمبلی تحلیل کرنے میں ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم وضع دار لوگ ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں اُس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ دیر نہیں ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ اللّٰلہ نے عمران خان کو نئی زندگی عطا کی اور پنڈی جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

 
 
 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے، فیاض الحسن

 

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل اختیار کرجائے گا، جیسے ہی استعفے دیں گے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے، آپ کو سمجھ لگ جائے گی آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہو گا کہ آپ کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، اس ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی اور ایسے کام ہوں گے جس سے عام اور غریب آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کہتے ہی پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی، مونس الہیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذہبی حکمرانی کی ابتدا پنجاب سے ہو چکی ہے کینسر کا علاج بھی انشاء اللّٰلہ فری ہو گا: انشاء اللّٰلہ روز ایک نئی چیز نظر آئے گی جس کا فائدہ عام آدمی غریب آدمی کو ہو گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔