صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

تائیوان کا تمام ممالک کے لیے ویزہ فری داخلے کا اعلان

disk news | جمعرات 22 ستمبر 2022 

تائی پے: تائیوان نے کورونا وبا کے بعد معیشت کو  بہتر کرنے کے لیے تمام ممالک کے لیے ویزا فری انٹری اور غیرملکی مسافروں پر عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تائیوان کی کابینہ نے جمعرات کے روز غیرملکی مسافروں کی آمد پر عائد قرنطینہ کی پابندی کو ختم کرنے کی منظوری دی جس کا اطلاق 13 اکتوبر کے وسط سے ہوگا۔

 

اس سے قبل تائیوان پہنچنے والے غیرملکی مسافروں کو ہوٹل جبکہ مقامی افراد کو کم از کم تین دن آئسولیشن میں رہنا اور پھر ٹیسٹ منفی ہونے کی صورت میں باہر نکلنے کی اجازت تھی۔

 

کابینہ کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے تائیوان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، جس کا ازالہ کرنے کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے، جس کے تحت قرنطینہ کی پابندی بھی ختم کی گئی، اس سے ملکی خزانے کو ریونیو حاصل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ کی وجہ سے سیاح اور غیرملکی مسافر تائیوان آنے سے کتراتے تھے کیونکہ ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات کچھ کم نہیں تھے۔

تمام ممالک کے لیے ویزہ فری انٹری کا اعلان

لو پنگ چینگ کا کہنا تھا کہ آئندہ منگل سے تمام ممالک سے آنے والوں کے لیے ویزہ فری انٹری ہوگی، ہمیں امید ہے کہ اس اقدام سے ہر ہفتے 60 ہزار سیاح آئیں گے۔

اُن کا مزید کہان تھا کہ مسافروں کو تائیواں آمد پر پی سی آر کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق تائیوان نے گزشتہ ہفتے امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے لیے ویزہ فری انٹری کا اعلان کیا تھا، جس کے مثبت نتائج آنے کے بعد اب اس کے دائرہ کار کو تمام ممالک کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد صرف اُن مسافروں کو ہوٹل میں تین دن قرنطینہ اور پازیٹیو رپورٹ دکھانی ہوگی جن کا تائیوان آمد پر کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔