سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن چار ملزمان گرفتار
کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 19 جون 2021
پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 4 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی اور شراب سپلائی کرنے والے ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے آئس، چرس، شراب اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں جرائم پیشہ اور منشیات سپلائی کرنے والے عناصر شامل ہیں جس کے دوران گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد نعمان خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے زبانی تکرار پر شہری عبدالاحد کے قتل میں ملوث ملزم دین محمد ولد ولی جان جبکہ اقدام قتل میں ملوث ملزم رحیم گل عرف ریمبو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد پستول برآمد کر لئے ہیں
اسی طرح خفیہ اطلاعات ملنے پر اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات اور شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان ریاض ولد خان محمد اور احمد گل ولد شمس خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے تین کلو چرس، 500 گرام آئس، تین بوتل شراب اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا ہے، دونوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے