صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ مئی 2024 

ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے عملے میں انعامات تقسیم کرنیکی تقریب

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 17 جون 2021 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام بہتر کارکردگی کی بناء پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے عملے میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار میں منعقدہ تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت‘ ڈی ایس پی ایم ایل اے انیلہ ناز سمیت دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت* نے بہتر کارکردگی پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے ڈی ایس پی انیلہ ناز اور دیگر عملے میں توصیفی اسناد اور نقد رقوم تقسیم کئے اور انہیں کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت* نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 13543 افراد نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ دیا ہے جس میں 9283 پاس ہے جبکہ 31 فیصد لوگوں نے ٹیسٹ کو فیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بذات خود ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران ڈرائیونگ کے حصول کیلئے آنیوالے امیدواروں سے بین الاقوامی طریقے سے ٹیسٹ لیا جاتا ہے جس میں ان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جاتی ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے عملے کو بھی واضح ہدایات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں بصورت دیگر انکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگ

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔