صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ مئی 2024 

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تہکال پٹواری پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 17 جون 2021 

محمد ماجد پٹواری یونیورسٹی روڈ پشاور نے تہکال پولیس کو رپورٹ کی کے میرے سرکاری دفتر میں 4افراد نے آکر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور پستول نکال کر میرے اوپر فائرنگ کی کوشش کی رپورٹ پر تہکال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق مورخہ 14/6/2021 کو مدعی پٹواری محمد ماجد نے تہکال پولیس کو رپورٹ کی کہ میں اپنے آفس واقعہ یونیورسٹی روڈ تہکال موڑ میں موجود تھا کہ اس دوران 4افراد نے آکر مجھے کسی اور کے جائیداد کا فرد بنانے کو کہا میرے انکار پر چاروں افراد نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے سرکاری کام میں مداخلت کی اور مجھ پہ اسلحہ تان کر فائرنگ کی کوشش کی گئی مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج رجسٹر کرکے ایس ایچ او تہکال شکیل خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان 1 مبارک شاہ ولد ملک راجا سکنا تہکال بالا 2 روح اللّٰلہ ولد حیاہ خان سکنہ سبحان آباد کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے دو عدد پستول نائن ایم ایم اور 38 عدد کارتوس برآمد کیے گئے بعداز مزید دو ملزمان بھی گرفتار ہوئے چند دن پہلے بھی ان چاروں ملزمان پر علاقہ تھانہ میچنی گیٹ میں بھی ایف آئی آر رجسٹر ہوئی تھی علاقہ تہکال کے عمائدین نے بروقت کارروائی پر تہکال پولیس کی کارکردگی کو سراہا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔