صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

گرمی میں کمی کے باوجود پشاورمیں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

ویب ڈیسک | پیر 14 ستمبر 2020 

گرمی میں کمی کے باوجود پشاورمیں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ شہر کے نواحی علاقوں میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہے جہاں 8گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاورمیں موسم تبدیل ہونے اور گرمی کی شدت میں کمی ہونے کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہری علاقوں میں صبح سے شام تک وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے جبکہ نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے ۔لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو اور تجارتی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ہر مہینے ہزاروں روپے کے بجلی بل بھیجے جارہے ہیں اور بجلی مہنگی کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر اور عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے ۔فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔