صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 11 مئی 2024 

ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ کے فوائد و نقصانات اور کورونا سے بچائو بارے آگاہی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات جولائی 2020 

پشاور  سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہریوں کو ہیلمٹ کے فوائد اور کورونا سے بچنے سے متعلق آگاہی دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے ڈی ایس پی شازیہ شاہد اور انیلہ ناز کی موجودگی میں چارسدہ روڈ کینٹ اور یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی اور انہیں ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق فوائد اور نقصانات بیان کئے اسی طرح شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بھی آگاہی دی تاکہ شہری اس وبا سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے بچنے کا سلسلہ روز اول سے جاری ہے جو اس وبا کے خاتمے تک جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو اس وبا سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہری حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ ہیلمٹ کے استعمال سے خدا نخواستہ کسی بھی حادثے کی صورت میں جانی نقصان نہیں ہوتا کیونکہ اکثر اوقات موٹر سائیکل سوار گر کر ہیڈ انجری کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہری ڈرائیونگ کرتے وقت حد رفتار کم سے کم رکھیں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ ان کی زندگیاں محفوظ بن سکے۔  

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔