صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

ملک عبدالرزاق وسیر کی طرف سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آ فیسر مسٹر قیصر شاہ کی ریٹاءرمنٹ پر الودعی تقریب

(علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف (مظفرگڑھ | جمعہ 12 جون 2020 

مظفرگڑھ(علی جان سے)ضلعی صدر پنجاب ٹریثرری  اینڈ اکاونٹس ایسوسی ایشن  ملک عبدالرزاق  وسیر کی طرف سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آ فیسر مسٹر قیصر شاہ کی ریٹاءرمنٹ پر الودعی تقریب کا انعقادکیا گیا تقریب میں ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفیسر ملک عبدالرزاق وسیر کے علاوہ دیگر افسران اور  ملازمین موجود تھے  ضلعی صدر پنجاب ٹریثرری اینڈ اکاءونٹس ایسوسی ایشن ملک عبدالرزاق وسیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اکاءونٹ آفیسر مسٹر قیصر شاہ ایک انتہاءی اچھا اور ملن سار آفیسر تھا انہوں نے 35سالہ سروس میں نہایت ایمانداری اور جانفشانی کے ساتھ لوگوں اور محکمہ کی خدمت کی وہ ہمیشہ لوگوں کے کام چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کرتا آج تک اس نے کسی کے ساتھ لڑاءی جھگڑا نہیں کیااس لیے آج تمام لوگ غمگین حالت میں ان کو الودع کر رہے ہیں ان کی طویل خدمات کے عوض بھر پور پروٹوکول دیتےہوءے لیموزین تقریباً 50 گاڑیوں اور پولیس بینڈ کے ساتھ گھر تک الودع کیا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔