چارسدہ (اکثریت نیوز)نستہ پولیس کی کامیاب کاروائی کیڑی ڈبہ سے نان کسٹم پیڈ غیر ملکی کپڑا برآمد۔ ملزم گرفتار۔بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم اور منشیات فروش بھی گرفتار۔ 205گرام چرس اور پستول برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔(ڈی ایس پی عدنان اعظم خان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللّٰلہ خان کی جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہے۔ڈی ایس پی عدنان اعظم خان کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ نستہ فضل داد خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی کیری ڈبہ LE4837سے 49عدد تھان غیر ملکی کپڑا برآمد کرکے ملزم محمد اللّٰلہ ولد عبدالوہاب سکنہ بشیر آباد پھندو روڈ پشاور کو گرفتار کیاجبکہ منشیات کے مکروہ دھندے میں سرگرم منشیات فروش بلال ولد ذکریہ سکنہ مصری خیل نستہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 205گرام چرس اور ایک پستول بمع کارتوس برآمد کرکے بند حوالات کیا۔ دوران کاروائی ایس ایچ او نستہ فضل داد خان نے معصوم بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم عطا اللّٰلہ ولد عبدالوہاب سکنہ دوسہرہ روڈ نستہ کو گرفتار کرکے تھانہ نستہ منتقل کیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نستہ میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔