صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

شکم سیری کا سوچیں، کھانے سےہاتھ روکیں

disk news | منگل 17 جنوری 2023 

کیمبرج: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ مقدار میں کھائے گئے کھانے کا خیال لوگوں کو یہ باور کرا سکتا ہے کہ ان کا پیٹ بھرا ہوا ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج میں151 افراد پر کی جانے والی اس چھوٹی مگر اہم تحقیق میں محققین نے مطالعہ شروع کرنے سے تین گھنٹے پہلے شرکاء کو معیاری لنچ فراہم کیا۔

تحقیق میں شریک افراد کو بعد ازاں پانچ گروہوں میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ سے کہا گیا کہ وہ یہ تصور کریں کہ انہوں نے دیے گئے کھانے سے دُگنی مقدار میں کھایا ہے اور وہ اتنا سیرہوچکے ہیں کہ بمشکل ہی حرکت کرسکتے ہیں۔

بعد ازاں ان تمام افراد کو بسکٹ دیے گئے اور کہا گیا کہ وہ جتنے چاہیں بسکٹ کھاسکتے ہیں۔ وہ افراد جنہوں نے یہ تصور کیا تھا کہ انہوں نے بہت زیادہ کھانا کھایا ہے، انہوں نے دوسرے گروہوں کی نسبت ایک تہائی کم بسکٹ کھائے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر جوانا شپولا نے جرنل ایپیٹائٹ میں شائع ہونے والی تحقیق میں لکھا کہ کھانے کے متعلق سوچنا لوگوں کو مزید یہ احساس دلاتا ہے کہ وہ ابھی بھی سیر ہیں۔ اور ان کا یہ سوچنا کے انہوں نے دُگنا کھایا ہے اس کی وجہ سے کھانے سے ہاتھ روکتے ہیں۔ یہ بات مزید ایسے شواہد فراہم کرتی ہے کہ ہم جتنا بھی کھاتے ہیں وہ شاید ہمارے معدے سے زیادہ ہمارا ذہن کنٹرول کرتا ہے۔

تحقیق سے پہلے لوگوں کو چاول اور کھٹی میٹھی سبزیوں پر مشتمل کھانا پیش کیا گیا۔تین گھنٹوں بعد جب ان لوگوں کو تین قسم کے بسکٹ پیش کیے گئے تو ان سے ان بسکٹ کی خصوصیات بتانے کا کہا گیا۔

تحقیق کے شرکاء کا خیال تھا کہ محققین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا مزاج بسکٹ کے ذائقے پر کس طرح اثر ڈالتا ہے جبکہ محققین یہ دیکھ رہے تھے وہ کتنے بسکٹ کھاتے ہیں۔

جن افراد نے یہ تصور کیا تھا کہ انہوں نے انہوں نے دُگنی مقدار میں کھانا کھایا ہے انہوں نے اوسطاً 51 گرام بسکٹ کھائے۔جبکہ دو دیگر گروہوں کے لوگوں نے، جن کو اسپیگیٹی کی تصویر دیکھنے کا کہا گیا تھا، 75 گرام بسکٹ کھائے۔

یہ حکمت عملی اس قدر کارگر ثابت ہوئی کہ کچھ افراد نے کہا کہ یہ سوچنے کے بعد کہ انہوں بہت زیادہ کھانا کھایا ہے ان کی طبیعت بوجھل ہوگئی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔