صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

بھارتی وزیر کے چیلنج پر شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ دیکھی

disk news | منگل 17 جنوری 2023 

ممبئی: ایک بھارتی وزیر کے مطالبے کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے فیملی کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ دیکھی ہے۔

مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گرش گوتم نے اداکار کو چیلنج دیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ یہ فلم دیکھ کر بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں : برج خلیفہ پر فلم پٹھان کے ٹریلر کی نمائش؛ ویڈیو وائرل

گرش گوتم کا کہنا تھا کہ زعفرانی رنگ کے کپڑے ہماری قوم کے فخر کا نشان ہیں، ان کی توہین نہیں کرنی چاہئے۔

 

انہوں نے کنگ خان کو چلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے یہ فلم اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر دیکھ لی تو ہم مان جائیں گے کہ اس فلم میں کچھ غلط نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ امریکی اور پاکستانی فلموں کا گھٹیا ورژن قرار

شاہ رخ خان نے اپنی فیملی کیلئے فلم ’پٹھان‘  کی ایک خاص اسکریننگ کی جہاں ان کے تینوں بچے فلم کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔

’پٹھان‘ کو اپنے پہلے گانے کی ریلیز کے ساتھ شدید تنازعہ کا سامنا ہے، گانے میں دیپیکا پڈوکون کے نیم برہنہ زعفرانی لباس پر ہندو قوم پرستوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹر پھاڑ دیئے

فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی اور اس میں شاہ رخ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہام بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔