صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

آسٹریلیا سے میچز کی منسوخی؛ افغانستان کی پاکستان سے سیریز کھیلنے کی خواہش

disk news | اتوار 15 جنوری 2023 

دبئی: افغانستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کےلیے پی سی بی سے رابطہ کرلیا۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ میچز کی منسوخی کے بعد پاکستان سے میچز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔

افغان کرکٹر بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز کھیلنے کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ بھی کرلیا، مثبت جواب پر مارچ میں تین ون ڈے میچز متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے گذشتہ دنوں افغانستان سے سیریز منسوخ کردی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ اور نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان سیریز کھیلنے کے آپشن پر غور کررہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اگست میں بھی سپر لیگ کے تین میچز میں مقابلہ کریں گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔