صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، 68 افراد ہلاک

disk news | اتوار 15 جنوری 2023 

کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ سے ایک منٹ قبل گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 68 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوار کو وسطی نیپال کے پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان ایک گھاٹی میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں عملے کے چار ارکان اور 68 مسافر سوار تھے جن میں دو شیرخوار بچے بھی شامل ہیں۔

مسافروں میں سے 53 نیپالی، 5 بھارتی، 4 روسی، 2 کورین جب کی ارجنٹائن، آسٹریلیا، فرانس اور آئرلینڈ کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ حادثے میں کسی کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوگئے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران طیارے کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کچھ لاشیں طیارے سے دور بھی پائی گئیں۔ طیارے کے زمین بوس ہوتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

تاحال طیارہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایوی ایشن کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ طیارے نے کھٹمنڈو سے پوکھارا شہر کے لیے اُڑان بھری تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔