صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

فواد اور ماہرہ کے بھارتی مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی

disk news | ہفتہ 31 دسمبر 2022 

مبئی: پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور ماہرہ خان کے انڈین فلمی مداحوں کیلئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔

پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی پاکستانی بلاک بسٹر فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بلال لاشاری کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی انڈین ریلیز منسوخ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ بھارت میں 30 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

اس سے قبل ’بالی وڈ ہنگامہ‘ نے  دعویٰ کیا تھا کہ فلم کی ریلیز کو کچھ عرصے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے لیکن اب نئی خبر کے مطابق فلم بھارتی سینماؤں کی زینت نہیں بنے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں : ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو انڈیا میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے، ہندو انتہا پسند

 

بھارت میں فلم کی ریلیز کے حقوق زی اسٹوڈیوز نے حاصل کیے تھے لیکن بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مزاحمت کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ فلم کو ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

 

 

مہاراشترا ناونرمن سینا کے رہنما امیہ کھوپکر نے فلم کی منسوخی پر ایک ٹویٹ میں اسے راج ٹھاکرے کی وارننگ کا اثر قرار دیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔