صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپسی کا فیصلہ پی ایس ایل پرفارمنس سے مشروط کردیا

disk news | ہفتہ 31 دسمبر 2022 

لاہور: فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے فیصلے کو پی ایس ایل  میں پرفارمنس سے مشروط کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اگر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ  آتے ہیں تو یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت زبردست رہے گا۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔اب بھی یقینی طور پر کارکردگی بہترین ہوگی۔ یقین ہے کہ نجم سیٹھی کے دور مین پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہوگی۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے پیسر نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان سپرلیگ میں پرفارمنس کے بعد اس بات کو بھی دیکھنا ہے کہ آیا قومی ٹیم کو میری ضرورت ہے بھی یا نہیں۔ سابق چیئرمین رمیز راجہ فکسنگ میں سزایافتہ کھلاڑیوں پر دروازے بند کرنے کے حوالے سے کچھ بھی کہیں۔ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ میں لیگز کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ یہ فیصلہ کرنا موجودہ  بورڈ مینجمنٹ کا کام ہے کہ وہ کس کھلاڑی کو ٹیم کی ضرورت سمجھتے ہیں یا نہیں۔ اللّٰلہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔

 نہیں دیتیں۔  مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجہ پڑھے لکھے آدمی ہیں، مجھے ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔