صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

مسلم لیگ ق کے اراکین کا پرویز الہیٰ پر بھرپور اعتماد، فیصلوں کا اختیار دے دیا

disk news | بدھ 21 دسمبر 2022 

اہور: مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے چوہدری پرویز الہیٰ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

cمسلم لیگ ق کی پارلیمانی کمیٹی نے چوہدری پرویز الہیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا اور کہا کہ پرویز الہیٰ کی قیادت میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی متحد و یکجان ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے فیصلہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کو ووٹ دیں گے۔

 

مزید پڑھیں: دل و جان سے عمران خان کیساتھ ہیں، چوہدری پرویز الہیٰ

اراکین نے فیصلہ کیا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ مسلم لیگ ق کے  پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں، پوری پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ چوہدری پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اختلافات کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے‘۔

پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ قائداعظم ایم پی اے ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، محمد عبداللّٰلہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل، خدیجہ عمر اور باسمہ چودھری جبکہ ایم این اے حسین الٰہی نے شرکت کی۔

دوسری جانب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم متحد ہے اور متحد رہے گی۔ افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں، عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔