صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

کاغذ کا جہاز 50 فٹ دور ہدف پر پھینکنے کا گنیز ریکارڈ قائم

disk news | جمعرات دسمبر 2022 

آئیڈاہو: امریکا میں ایک شخص نے 49.21 فٹ دور موجود ہدف پر کاغذ کا جہاز پہنچا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش، جنہوں نے اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے انہیں کئی بار کوششیں کرنی پڑیں۔ کئی بار جہاز ہدف کے قریب سے بھی گزرا لیکن آخر کار وہ کاغذ کا جہاز بالٹی میں پھینکنے میں کامیاب ہوہی گئے۔

 

ڈیوڈ رش سے قبل یہ ریکارڈ جہاز کو 19.68 فِٹ دور پھینک کر بنایا گیا تھا۔ یہ ریکارڈ بنانے کے بعد ڈیوڈ رش نے 251 ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔