صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

سعودی فٹبال ٹیم کے کپتان انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر

disk news | اتوار 27 نومبر 2022 

دوحا: سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے کپتان سلمان الفراج انجری کے باعث ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے اسٹار فٹبالر اور قومی ٹیم کے کپتان سلمان الفراج ارجنٹائن کے خلاف میچ میں آخری لمحات میں شدید زخمی ہوگئے جس کے باعث وہ ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

 

انجری کے باعث فٹبال ٹیم کے کوچ ہیرو رینارڈ نے کپتان سلمان الفراج کو قطر میں جاری اگلے میچ کے تربیتی کیمپ سے رخصت دیدی۔ یکل ٹیم نے بھی معائنے کے بعد سلمان الفراج کو ورلڈ کپ کے آئندہ میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔

وئٹر پر سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سلمان الفراج زخمی ہونے کے بعد اب مکمل بحالی کے پروگرام سے گزریں گے۔

کپتان سلمان الفراج ارجنٹائن کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو تاریخی فتح دلوانے میں کامیاب رہے تھے تاہم انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کی پنڈلی کی ہڈی میں چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے وہ کھیل چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ کپتان سلمان الفراج اس سے قبل کندھے کی انجری کا بھی شکار تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔