صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

بلدیاتی الیکشن میں شکست؛ تائیوان کی صدر پارٹی صدارت سے مستعفی

disk news | اتوار 27 نومبر 2022 

تائپے: چین نواز جماعت کی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے حمکراں جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے صدر کا عہدہ چھوڑ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے اپنی جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا کیوں کہ چین نواز جماعت کو بلدیاتی الیکشن میں شکست دینے کی ان حکمت عملی کار گر ثابت نہیں ہوسکی۔

 

تائیوان میں میئرز، کاؤنٹی کے سربراہوں اور مقامی کونسلرز کے انتخابات ہو رہے ہیں جن میں حکمراں جماعت کو واضح شکست نظر آرہی ہے۔ مرکزی اپوزیشن جماعت جسے مبینہ طور پر چین کی حمایت حاصل ہے نے دارالحکومت تائی پے سمیت 21 میں سے 13 شہر کے میئر اور کاؤنٹی چیف کی نشستوں پر برتری حاصل کرلی۔

 

 
 
 

 

گو کہ میئرز، کاؤنٹی کے سربراہان اور مقامی کونسلرز کے انتخابات ظاہری طور پر گھریلو مسائل جیسے کہ COVID-19 وبائی امراض اور جرائم کے بارے میں ہیں اور منتخب ہونے والوں پر چین کی پالیسی کا براہ راست کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔

 

تاہم تسائی نے انتخابات کے نتائج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ووٹرز کی اہمیت ہوتی ہے، نتائج ہماری توقعات سے مختلف آئے اس لیے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میں پارٹی عہدے سے مستعفی ہورہی ہوں۔

خیال رہے کہ 2018 کے بلدیاتی الیکشن میں ناکامی پر بھی صدر تسائی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم مئی 2020 میں دوبارہ پارٹی کی سربراہ بن گئی تھیں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔