صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

disk news | جمعرات 22 ستمبر 2022 

کراچی: سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف مہمان ٹیم انگلینڈ کی بیٹنگ جاری۔

ٹاس جیتنے والے انگلش ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ وکٹ پہلے میچ کی طرح نہیں لگ رہی جبکہ دراڑیں بھی دکھائی دے رہی ہیں، میچ میں تین اسپنرز کھلا رہے ہیں۔

 

فوٹو : پی سی بی

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ آج کی پچ مختلف ہے اس لیے انگلینڈ کو 150 سے 160 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں مڈل آرڈر کو کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

 

پاکستان نے نسیم کی جگہ محمد حسنین جبکہ انگلینڈ نے رچرڈ گلیسن کی جگہ لیام ڈاوسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان الیون

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی، محمد حسنین۔

انگلینڈ الیون

الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سیم کرن، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، لیوک ووڈ، لیام ڈاوسن۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔