صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ دسمبر 2022 

وسیم اکرم کی نئی کتاب ’سلطان‘ دھماکا خیز ثابت ہوگی، شنیرا اکرم

disk news | جمعرات 15 ستمبر 2022 

لاہور: سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کی آنے والی کتاب کو دھماکا خیز قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام پر کتاب کا ٹائٹل پیچ شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ کتاب کی وجہ سے مجھے اپنے شوہر سے ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔

 

انہوں نےلکھا کہ اس کتاب میں وسیم اکرم کی زندگی کے بارے میں بہت سی چیزیں لکھی ہوئی ہیں جن کے بارے میں نہیں جانتی تھی اور جب یہ کتاب مارکیٹ میں آئے گی تو کافی دھماکا خیز ثابت ہو گی۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ تلخ حقیقت کو کاغذ پر لکھنا مشکل تھا اور ایک بیوی کے طور پر یہ میرے لیے پڑھنا بہت بڑی شے ہے لیکن سچ کسی نہ کسی طرح ہمیشہ ہی سامنے آ جاتا ہے اور مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے۔

شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم کی کتاب رواں سال نومبر میں آئے گی۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر نے اپنی کتاب میں میچ فکسنگ اور جسٹس قیوم رپورٹ سمیت کئی شخصیات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہی

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔