صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

آسٹریلوی عوام کے نام ملکہ برطانیہ کا خط مزید 63 برس تک خفیہ رکھا جائے گا

disk news | منگل 13 ستمبر 2022 

سڈنی: آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوّم کا آسٹریلوی عوام کیلئے لکھا گیا خفیہ خط سامنے آگیا تاہم اسے مزید 6 دہائیوں تک کھولا نہیں جاسکتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی تخت پر براجمان ملکہ یا بادشاہ ، آسٹریلیا کا بھی سربراہ مملکت ہوتا ہے جو کہ گزشتہ 70 برس سے ملکہ الزبتھ دوم تھیں۔

اپنے 70 سالہ دور اقتدار کے دوران ملکہ برطانیہ نے 16 مرتبہ آسٹریلیا کا دورہ کیا اور 1986 میں اپنے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ملکہ نے سڈنی کی عوام کیلئے ایک خط لکھا جسے سڈنی کی کوئن وکٹوریہ بلڈنگ میں محفوظ کردیا گیا۔

 

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی جانب سے خط پر تحریر تھا کہ ’سال 2085 میں اس خط کو کھولا جائے گا اور پھر سڈنی کے عوام تک میرا پیغام پہنچایا جائے گا‘ اور ساتھ اس پر ملکہ الزبتھ دوّم کے دستخط بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس خط کو شیشے کے باکس میں رکھ کر کوئن وکٹوریہ بلڈنگ میں محفوظ کردیا گیا ہے جسے مزید 63 برس تک پڑھنا ممکن نہیں ہوگا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔