صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

جنسی ہراسانی کے موضوع پر فلم میں اداکارہ میرا کا مرکزی کردار

disk news | منگل 13 ستمبر 2022 

نیو جرسی، امریکا: پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا امریکا میں سوشل ایشو پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

شارٹ فلم ’36 نمبر‘ کا موضوع خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے ہے۔

فلم کی کہانی معروف ادیبہ ڈاکٹر فاطمہ حسن کی لکھی ہوئی ہے جس کی ڈرامائی تشکیل عارف افضال نے کی ہے  جبکہ  اداکارہ میرا اور ایم کے شیرازی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

 

میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ’ 36 نمبر‘ ایک اچھی اور اصلاحی فلم ہے جس میں معاشرے کے ایسے مرد کا چہرہ دکھایا گیا ہے جو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بننے والی شارٹ فلم کا مرکزی کردار ہونے پر مجھے خوشی ہے اور میں عارف افضال کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے 36 نمبر کے مرکزی کردار کیلئے آفر کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ان کی ٹیم کیساتھ کام کرکے اچھا لگا، مجھے اُمید ہے دیکھنے والے اس کاوش کو پسند کریں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔