صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ دسمبر 2022 

ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف سری لنکا 147 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ

disk news | اتوار 11 ستمبر 2022 

دبئی: ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کے 147 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر کوسل مینڈل صفر پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد وقفے وقفے سے کھلاڑی آؤٹ ہوتے گئے اور 58 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔

 

اسکے بعد بھانوکا راجا پاکسے اور وینندو ہسرنگا ڈی سلوا نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 116 رنز تک پہنچا دیا، یہاں حارث رؤف نے وینندو ہسرنگا ڈی سلوا کو آؤٹ کرکے شراکت ختم کر دی۔ وینندو ہسرنگا ڈی سلوا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

 

اوپنر پتھم نسانکا 8 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ دانوشکا گناتھیلاکا ایک رن بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ دھننجایا ڈی سلوا 28 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان داسن شاناکا دو رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سری لنکا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا پانچ مرتبہ اور پاکستان دو مرتبہ ایشیا کپ کا فاتح رہ چکا ہے۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین۔

سری لنکا

پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، دانوشکا گناتھیلاکا، کپتان داسن شاناکا، بھانوکا راجا پاکسے، چمیکا کرونارتنے، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدھوسن، دلشان مدوشنکا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔