صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

چینی عجوبہ: جو دنیا کی سب سےبل دار عمارت بھی ہے

disk news | جمعرات ستمبر 2022 

بیجنگ: بل والی، پرپیچ اور خمدار عمارتیں بنانا کوئی آسان کام نہں لیکن اب چین میں حال ہی میں ایک عمارت کا افتتاح ہوا جسےدنیا کی سب سے خمدار (ٹوِسٹڈ) بلڈنگ کا اعزاز دیا گیا ہے۔

درحقیقت یہ ایک ٹاور ہے جسے ’ڈانس آف لائٹ ٹاور‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی کل لمبائی 180 میٹر اور اسےقطبین کی دلچسپ روشنیوں سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے اور عمارت کو کئی بلندیوں سے بل دیئے گئے ہیں۔

 

چین کے ضلع کونگ چِنگ کے ژنگفو پلازہ کےقریب یہ عمارت بنائی گئی ہے جسے دنیا کی سب سے خمدار عمارت کہا گیا ہے۔ اسے ایڈاس نامی کمپنی کے ماہر، کین وائی نے ڈیزائن کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ نہ صرف بیرونی طورپر خوبصورت لگتی ہے بلکہ اس کی اندرونی جگہہ کو وسعت دی گئی ہے۔

اسے آرکٹک اور اینٹارکٹک کی مرغولہ دار روشنیوں کے تحت بنایا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مختلف زاویوں پر عمارت کو مختلف انداز میں بل دیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی شیشے کے پورے اسٹرکچر کو بھی موڑا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق جب رات کی روشنی عمارت پر پڑتی ہے تو روشنی ناچتی ہوئی دکھائی دیتی ہے جو عمارت کا دوسرا دلچسپ پہلو بھی ہے۔ پھر ہر منزل کو 8.8 درجے پر گھمایا گیا ہے۔

عمارت سازی میں جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور کمپیوٹر ماڈلنگ کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔