صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس؛ وزیراعظم کا اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونے کا فیصلہ

disk news | جمعرات ستمبر 2022 

سلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز میں کل (بروز جمعہ) کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم کی آمد سے قبل سیکیورٹی انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف صبح ساڑھے نو بجے عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

مزیدپڑھیں: کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا 50 روز سے جاری دھرنا ختم

 

خیال رہے کہ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لاپتہ افراد کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کوئٹہ میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

وزیر قانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰلہ خان،  شازیہ مری، آغا حسن بلوچ اور بیرسٹر کامران مرتضیٰ کمیٹی میں شامل تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔