صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

پیٹرول پر صرف غریبوں کو سبسڈی دیں گے سب کو نہیں، وزیر خزانہ

disk news | پیر 25 اپریل 2022 

اسلام آباد: آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے متعلق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ چاہتا ہے ہم پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ٹو دی پوائنٹ‘‘میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد آرہا ہے، کل سے تکنیکی معاملات پر بات چیت شروع ہوجائے گی۔

مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وضاحت دی کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کردیں مگر آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پیٹرول کی کتنی قیمت بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب افراد کو پٹرول پر ٹارگٹ سبسڈی دینی ہوگی لیکن پوری قوم کو سبسڈی نہیں دے سکتے لیکن فی الحال پیٹرول کی قیمتوں میں فوری رد و بدل کا کوئی ارادہ نہیں۔

پروگرام کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر کی قیمت پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔