صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

ڈی آئی جی گلگت رینج ڈاکٹر میاں سعید احمد کا گوجال کار ایکسیڈنٹ میں شھید ہونے والے طلباءکے گھرکادورہ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 19 جون 2021 

ڈی آئی جی گلگت رینج ڈاکٹر میاں سعید احمد کا گوجال کار ایکسیڈنٹ میں شھید ہونے والے طلباءکے گھرکادورہ۔۔ گزشتہ روز ضلع ہنزہ کے گاؤں مورخن سے سوست آنے والی سکول وین کو راستے حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں تین طلباء شہید جبکہ نو زخمی ہوئے تھے ڈی آئی جی گلگت ڈاکٹر میاں سعید احمد نے آج شھید ہونے والےطلباء کے گھر کا دورہ کیا اورلواحقین سے تعزیت کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم آپ کے غم میں برابر شریک ہیں اس رنج و غم کے موقع پر آپ لوگ خود کو بلکل بھی تنہا محسوس نہ کریں۔ ڈی آئی جی صاحب نے زخمی طلباء کے خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی آئی جی صاحب نے ایس پی ہنزہ کو ہدایات جاری کہ وہ تمام گاڑیاں بلخصوص سکول وینز کی فزیکل فٹنس چیک کریں اور کسی بھی گاڑی کو بغیر فزیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے روٹ پر چلنے نہ دیں اور ان کے خلاف سخت سےسخت قانونی کاروائی کریں تاکہ آندہ ایسی کوئی نا خوشگوار واقع رونماء نہ ہو اور قیمتی انسانی جانوں ضیاء نہ ہو۔ آخر میں شھداء اور زخمیوں کے لواحقین نے ڈی آئی جی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔