صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

ایکسائز پولیس سٹیشن پشاور ریجن نے 24 گھنٹوں کے دوران بتیس کلو گرام منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 16 اکتوبر 2020 

 پشاور ایکسائز پولیس پشاور ریجن نے انسداد مشیات کی کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر دو مختلف کاروائیوں میں  بتیس کلو گرام منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فیاض علی شاہ کے مطابق کلٹس گاڑی نمبری LEC 3656  میں بھاری مقدار میں منشیات جمرود سے پنجاب سمگلنگ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ ایکسائز اینٹیلیجنس کے اہلکاروں نے پشاور ریجن ایکسائز پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او عاکف نواز اور علی جان خان کے ہمراہ مذکورہ سکواڈ نے اطلاع کے مطابق نادرن بائی پاس چوک نزد موٹر وے انٹر چینج پشاور کے قریب دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 16480 گرام ہیروئن اور 15600 گرام چرس برآمد کی۔ ایکسائز اینٹلجنس چیف نوید جمال کے مطابق  ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ اس سیقبل مذکورہ ٹیم نے  لاکھوں مالیت کے ایک کلو آئس کی سمگلنگ بھی ناکام بنائی  جبکہ دوسری جانب ایکسائز پولیس نے  ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر عرفان مشتاق کے زیرنگرانی ایبٹ آباد میں رینٹ کی گاڑیاں فروخت کرنے والے نوسرباز کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔