صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

داستانِ حریت وایثار

شہلا شہناز | پیر 28 ستمبر 2020 

افق افق پہ زمانوں سے جگمگائے حسین 

مرے خیال کی دنیا میں آئے جائے حسین
بیشک حسین ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہے یہ صرف ایک خاص زمانے سے مخصوص نہیں ہے جب واقعی عاشور پیش آیا یہ انہی زمانوں میں سے تھا۔
آپ صلی اللّٰلہ علیہ وسلم نے فرمایا
حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں
اللّٰلہ اس شخص سے محبت کرتا ہے جو حسین سے محبت کرتا ہے۔
علی و فاطمہ رضہ کے لخت جگر ، چراغِ ہدایت اور کشتی نجات ہونا لوگوں کی سمجھ میں آ گیا جو ان کی معرفت حاصل کر چکے تھے۔
72 شہیدوں کی یاد ان کی بہادری شجاعت اور محبت اہل بیت کو آج بھی مسلمان عقیدت واحترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔کربلا کا باب حضرت امام حسین نے لکھا اور کوفہ ،دمشق کا باب سیدہ زینب نے رقم کیا سیدہ نے واقعہ کربلا میں کبھی علی کا رنگ بھرا اور کبھی حسین بن کر تسلیم اور رضا کے نقشے کو ابھارا۔
شہادت امام حسین کا ذمہ دار یزید ہے جس نے گورنر مدینہ کو لکھا کہ حسین کا سر یا ہاتھ چاہئیے یزید کے حامی ملوکیت کے
 ذر خرید بے ضمیر ہیں یزیدیت ملوکیت ہے اور ملوکیت یزیدیت ہے۔
ابوالکلام آزاد نے اپنی کتاب الحسین میں یزید کو قتل حسین سے بری الزمہ قرار دیا ہے اور سارا الزام ابنِ زیاد پر دھر دیا ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد نے کربلا پر اپنی کتاب میں لکھا کہ جب چند بڑے صحابہ کے بیٹوں نے یزید کی بیعت کر لی تھی تو امام حسین  کو چاہئے تھا کہ وہ بھی یزید کی بیعت کر لیتے۔
مولانا مودودی نے اس کا جواب دے کر سب کو لاجواب کر دیا کہ جب امام حسین  نے یزید کی بیعت نہیں کی تھی تو صحابہ کرام کے بیٹوں نے کیوں کی۔
مقام حسین کے ادراک کیلئے قرآن وحدیث تاریخ اور علامہ کے اشعار کافی ہیں۔
جب شہادت حسین کیلئے ملعون شمر آگے بڑھا تو اس کے سینے پر سفید برص کے داغ تھے امام نے فرمایا کہ یہ بد بختی تیرا ہی مقدر ہے وہ بد بخت آگے بڑھا اور سر اقدس کو تن سے جدا کر دیا ادھر روح نے قفس عنصری سے پرواز کی ادھر ندا آئی یاایتھاالنفس
اے اطمینان پانے والے نفس (حسین ) میں تم پر راضی ہو گیا۔
اے روحِ حسین میرے پاس لوٹ آ جنت کے دروازے کھلے ہیں
اللّٰلہ تعالی ہمیں اہل بیت کی سچی محبت اور اتباع نصیب کرے اے اللّٰلہ شہدائے کربلا اور آج تک جتنے بھی مسلمان وفات پا چکے ہیں ان سب کی مغفرت فرما اور ان سب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما۔
وہ تخت ہے کس قبر میں وہ تاج کہاں ہے
اے خاک بتا زور یزید آج کہاں ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔