صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

حکومت سندھ کے ترقیاتی امور

جاوید صدیقی | پیر 28 ستمبر 2020 

میرے بہت ہی نفیس سابقہ آفیسر جو اےآروائی نیوز میں بیورو چیف، نیوز کنٹرولر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز کی حیثیت میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور آپ عبدالرشید چنا صاحب کی ماتحتی میں کام کرکے بہت اچھا لگا اور بہت سیکھنے کو ملا، چنا صاحب کئی عرصہ سے وزیراعلی سندھ کے میڈیا کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات پیش کررہے ہیں، آپ نے مجھے بتایا کہ1.1 ٹریلین روپے کے کراچی پیکیج میں زیادہ تر جاری اسکیمیں شامل ہیں، وزیر اعلی سندھ نیکیماڑی کو ماڈل ضلع قرار دے دیا اور آج 26 ستمبر کو وزیراعلی سندھ نے منوڑہ بیچ روڈ کا افتتاح بھی کردیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ کے میڈیا کنسلٹنٹ عبدالرشید چنا نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں 1.1 ٹریلین روپے کے پیکیج میں زیادہ تر منصوبے جاری اور صوبائی حکومت کی مالی اعانت سے چل رہیہیں اورانکی حکومت کراچی شہر میں ترجیحی بنیادوں پر انفرااسٹرکچر، نکاسی آب کے نظام اور ماس ٹرانزٹ کو ترقی دینے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز منوڑہ میں واٹر فرنٹ منوڑہ بیچ روڈ کے افتتاح کے فورا بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انکے ہمراہ صوبائی وزرا شبیر بجارانی،سید ناصر شاہ اورمشیرقانون مرتضی وہاب بھی تھے جبکہ دیگر شرکا میں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس، کمانڈر نیول پولیس کموڈوررضوان احمد، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، کمشنر کراچی سہیل راجپوت، ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام، ایم این اے قادر پٹیل،شاہدہ رحمانی، ایم پی اے لیاقت عسکانی بھی موجود تھے۔ مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کراچی پیکیج کوئی نئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا زیادہ تر اسکیمیں پہلے سے ہی جاری ہیں جن میں سندھ اوروفاقی حکومتوں کا حصہ ہے جیسا کہ کے۔ فور منصوبہ ہے جسکی تکمیل کیلئے مرکز کو منتقل کیا جارہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی ہیکہ شہرمیں بجلی اورگیس کی بندش کیلئے وفاقی حکومت انکی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت بجلی اورگیس پیدا کرنیاور تقسیم کارکمپنیوں کوکنٹرول کررہی ہے اور وہ بلا تعطل بجلی اور گیس کی فراہمی کے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے مزید کہا وفاقی حکومت اپنی نا اہلی کو چھپانے کیلئے صوبائی حکومت پر الزامات عائد کررہی ہے جو اس کیلئے کافی حیرت زدہ ہے۔ چھ کلومیٹر طویل منوڑہ بیچ روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نیکہا کہ یہ سڑک کاکا پیر سے وائی جنکشن تک 456.64 ملین روپے سے تعمیر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہیکہ نئے بنائے گئے ضلع کیماڑی کی یہ آج پہلی اسکیم ہے۔ انھوں نے کراچی ڈویژن میں کیماڑی کو ماڈل ضلع قرار دینے کا اعلان کیا۔ مراد علی شاہ نے گل بائی سے ہاکس بے تک سڑک کی تعمیر کا بھی اعلان کرتے ہوئے نئے ضلع میں پانی فراہمی و نکاسی، صفائی ستھرائی اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ منوڑہ روڈ اسکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے عوام کیلئے واٹر فرنٹ ڈویلپمنٹ کی بہتری کیلئے ایک مجموعی اسکیم کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت منوڑہ بیچ ساحل کے اطراف موجود آبادی کیلئے استعمال ہورہا ہے جہاں بیٹھنے کی جگہوں، کھانے پینے کے مقامات، آرام دہ کمرے، سایہ دار شیڈز اور صاف ستھری سہولیات کی کمی کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد بہت کم ہے اور مزید کہا کہ اس کا مقصد بنیادی سہولیات اور سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ منوڑہ بیچ میں عوام کی توجہ حاصل کی جاسکے اور اسکے نتیجے میں زائرین میں اضافہ ہوگا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی اصل توجہ مبذول کرانا اس کا ساحل ہے جو کراچی کو ملک کے دیگر حصوں سے ممتاز بناتا ہے۔ انہوں نے کہا تفریحی راستوں کی کمی کی وجہ سے بالخصوص درمیانے اور نچلے متوسط طبقے کیلئے لوگ کلفٹن، سمندری نظارے، ہاکس بے اورسینڈزپٹ پرلمبے عرصے سے ہجوم کی شکل میں جمع ہوتے ہیں اور مزید کہا کہ عوام کو ترو تازہ ماحول کیلئے ایک علاقہ فراہم کرنے کیلئے کچھ نئی پیشرفت کی اشد ضرورت ہے اور منوڑ بیچ اسی کڑی میں ایک نیا اضافہ ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ منوڑہ بیچ پروجیکٹ میں واٹر فرنٹ کی ترقی کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر کے بھی مختلف کمپونینٹس ہیں۔انمیں منوڑہ بیچ سیگمنٹ 1 کی ترقی بھی شامل ہے جس کے تحت 15200 اسکوائر فٹ کو رنگین کنکریٹ کا پختہ فرش، ڈیزائن فیچر وال کیساتھ مستحکم اور ڈیجیٹل ڈسپلے، لائٹ بولارڈ اور سخت اور سافٹ دلکش نظاروں کو تیار کیا جارہا ہے جس پر کام جاری ہے۔سیگمنٹ۔ 2 ایک پارکنگ ایریا ہے جو 6000 اسکوائر میٹر ہوگا جس میں رنگ برنگی سیمنٹ کنکریٹ سے پختہ فرش اور شفاف بانڈری وال کیساتھ تیارکیا جارہا ہے۔ سیگمنٹ ۔3 سی فرنٹ ڈویلپمنٹ ہے جس کے تحت 8.75 ایکڑ رقبہ پر مشتمل داخلی دروازے کیساتھ تیار کیا جارہا ہے۔اس میں رنگی برنگی سیمنٹ کنکریٹ کی پختہ واک ویز، بیٹھنے کے انتظامات، واٹر فرنٹ گیزبوس، آرکڈ ڈیزائن، پودوں کیساتھ بیٹھنے والے بنچز، بچوں کے کھیلنے کے زونز، دھابے/دکانیں اور آرام دہ کمرے ہونگے۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام نے وزیراعلی سندھ کو کام کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 8.75 ایکڑ ترقیاتی رقبے میں سے1800 سے 134 میٹر پر سی فرنٹ پر واقع31 مارچ سے شروع ہونے والے اونچی لہروں کے موسم سے پہلے تیارکیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر سی سی سمندری رخ پر اسٹرکچر مکمل ہوچکا ہے جہاں خوبصورت بنانے کے کام جاری ہیں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کے ذریعہ 427.6 ملین روپے کی لاگت سے قائم ہونے والے منوڑہ آئی لینڈ میں آر او (ڈی سالی نیشن) پلانٹ کا دورہ کیا۔ مراد علی شاہ نیکہاکہ منوڑہ آئی لینڈ میں روزانہ 500000 گیلن کے ریورس اوسموسس (واٹر ڈی سالینیشن) پلانٹ کی تنصیب کیلئے اسکیم کا ارادہ کیا ہے، بالخصوص سمندری پانی کو میٹھا بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ پینے کے صاف پانی کو ڈبلیو ایچ او معیار کے مطابق ٹی ڈی ایس کی قیمت 500 ملی گرام فی لیٹر سے زیادہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر او پلانٹ علاقوں میں رہنے والے 20000 باشندوں کے پانی کی ضرورت کو پورا کریگا۔ وزیراعلی سندھ نے جاری کام کا معائنہ کیا اور وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کو ہدایت کی کہ وہ رواں مالی سال کے دوران اسکیم کو مکمل کریں۔ وزیر بلدیات سید ناصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہر کے لوگوں کو خوبصورت اور پر امن تفریحی مقامات فراہم کرنے کیلئیکراچی کے ساحلی علاقوں کو تیار کرنے کا آغاز کیا ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے کمانڈر کراچی کے وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے منوڑہ میں افتتاحی تقریب کی میزبانی کی۔وزیراعلی سندھ نے کراچی کی ترقی میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔