صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

تیز دھار آلہ کی نوک پر چھینا گیا رکشہ برآمد، ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 23 ستمبر 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے پوش علاقہ گلبہار اور آس پاس کے علاقوں میں سرگرم کار سنیچنگ گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جو گلبہار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ اور تیز دھار آلہ کی نوک پر غریب شہریوں سے گاڑیاں چھیننے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں اور رکشہ چھیننے کے وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے گلبہار کے علاقہ سے چھینا گیا رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عزیر ولد نوید انور نے تھانہ گلبہار پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس سے کسی نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلہ کی نوک پر رکشہ چھین کر فرار ہو گیا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی وقار عظیم نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی گلبہار سلیم عباس کی سربراہی میں انچارج پولیس پوسٹ گلبہار ایاز خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاسب انسپکٹر ایاز خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے سمیت مختلف حساس علاقوں میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کے دوران ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم رمضان ولد وزیر زادہ سکنہ شاہین مسلم ٹائون کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے چھینی گئی گاڑیاں اور رکشہ وغیرہ اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے 

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔