صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 13 ستمبر 2020 


پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ متنی کی حدود میںاہم کارروائی کر تے ہوئے درہ آدم خیل کی جانب سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، اسلحہ ایمونیشن موٹر کار کے ذریعے سمگل کیا جارہا تھا کہ متنی پولیس نے گاڑی سے 27 عدد رائفل ،54 عدد میگزین اور700 کارتوس برآمد کر لی گئی ہے ، ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے کیساتھ ساتھ موٹر کار کو بھی پولیس قبضہ میں لیا گیا ہے ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر درہ آدم خیل کیجانب سے شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایس پی گران اللّٰلہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متنی ملک احمد خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ارباب ٹاپو چیک پوسٹ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر 466 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 27 عدد رائفل ،54 عدد میگزین اور700 کارتوس برآمد کر لی گئی ہے ،کاروائی کے دوران ملزمان نعمان اور نوید پسران مراد گل ساکنان درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان کاتعلق منظم اسلحہ سمگلر گروہ سے ہے ، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،
    

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔