صوبائی دارالحکومت پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی اور 3بچوں پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ 12سالہ مسمی منیب نے تھانہ تاتارا میں مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنی والدہ اور بہنوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران کا والد امتیاز الدین گھر میں داخل ہوا
جس کے ہاتھ میں سیاہ شاپنگ بیگ تھا اور اس میں مائع چیز تھی جو اس نے ہم پر پھینکیں جس کی باعث اس کی والدہ اور بہنوں کیچہرے اور جسم بری طرح جھلس گئے وجہ گھریلو ناچاقی بیان کی گئی زخمیوں میں منیب کو برن ہسپتال حیات آباد منتقل کردیا گیا
جبکہ اس کی رپورٹ پر تھانہ تاتارہ پولیس نے زیر دفعہ(B)336تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے