صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

دنیا میں اسلامو فوبیا اور نسل پرستی بڑھتی جا رہی ہے: شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک | جمعرات ستمبر 2020 

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور زینو فوبیا کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی ہے، حکومت پاکستان نے حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور زینو فوبیا کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے جس کی روک تھام کی اشد ضرورت ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔