صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

افریقی ملک مالی میں فوجی بغاوت، صدر مستعفی

ویب ڈیسک | بدھ 19 اگست 2020 

بماکو: افریقی ملک مالی میں مبینہ فوجی بغاوت کے بعد صدر ابراہیم بوبکر مستعفی اور پارلیمان تحلیل کردی گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک مالی میں مبینہ فوجی بغاوت کے نتیجے میں صدر ابراہیم بوبکر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے خود بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ملکی اقتدار پر فوج قابض ہوچکی ہے۔

سرکاری ٹیلی وژن پر مختصر خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم بوبکر کا کہنا تھا کہ وہ ملک کو خونریزی سے بچانے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی اور پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ خطاب انہوں نے چند گھنٹے قبل دارالحکومت بماکو میں باغی فوجیوں کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ پر نظر بند کیے جانے کے بعد کیا۔

دارالحکومت بماکو کی اہم سرکاری عمارتوں پر فوجی اہلکار تعینات ہیں جب کہ سڑکوں پر فوجی اور بکتر بند گاڑیوں کا گشت جاری ہے۔ ملک میں شدید تناؤ ہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے چپ سادھ رکھی ہے۔ صدر ابراہیم کے ناقدین شدت پسند مسلم جماعتوں پر قابو پانے میں ناکامی کو فوجی بغاوت کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔