صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

ٹک ٹاک پرپابندی لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک | ہفتہ اگست 2020 

 واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف چینی ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے کو ایک ایسے انتظامی حکم نامے کی منظوری دیں گے جس کے بعد ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

امریکی حکام نے دعوی کیا تھا کہ ٹک ٹاک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور یہ امریکیوں کی ذاتی معلومات استعمال کر سکتی ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا کے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے کہ اس ایپلی کیشن کو چینی حکام چلاتے ہیں یا اس کے صارفین کے ڈیٹا تک چینی حکومت کو رسائی ہے۔

واضح رہے کہ دیگر دنیا کی طرح  ٹک ٹاک امریکا میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی ایپلی کیشن ہے اور یہاں اس کے صارفین کی تعداد 8 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

مبینہ طور پر مائیکروسافٹ اور چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے مابین ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے بات چت جاری ہے تاہم ٹرمپ کی جانب سے ایسے کسی سودے کی اجازت دینے کے امکانات نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایسے کسی سودے کی صورت میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس امریکا میں ایپلی کیشن کے آپریشنز سے دست بردار ہوجائے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔