صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

دھونی کی خوش اخلاقی نے عمران طاہر کا دل جیت لیا

ویب ڈیسک | اتوار 26 جولائی 2020 

مہندرا سنگھ دھونی کی خوش اخلاقی نے عمران طاہر کا دل جیت لیا۔پاکستانی نژاد جنوبی افریقی سپنر کا کہنا ہے کہ مچل مارش کے انجرڈ ہونے پر رائزنگ پونے اسٹارز کے سکواڈ کا حصہ بنا، کپتان دھونی کو صرف ٹی وی پر دیکھا تھا، کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی، پونے کی ٹیم میں منتخب ہوا تو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایک سپر اسٹار سے کس طرح بات کروں گا۔

عمران طاہر نے کہا کہ اپنے کمرے کے باہر کھڑا تھا کہ دھونی نے دیکھتے ہی کہا کہ عمران بھائی خوش آمدید، یہ میرا کمرہ ہے جہاں آپ جب چاہے آسکتے ہیں، ایک لیجنڈ کرکٹر کی جانب سے ادا کیلیے جانے والے جملے ان کی شفیق طبیعت کی عکاسی کررہے تھے، ان کے رویہ میں بڑی انکساری ہے، انہوں نے ہمیشہ میرا خیال رکھا اور محبت سے پیش آئے۔

عمران طاہر نے بتایا کہ دھونی آموں کے بڑے شوقین تھے، ان کے کمرے کئی اقسام کے آم لائے جاتے تو کھلاڑی لطف اٹھانے کیلیے پہنچ جاتے،اس طرح کی محفلیں عام طور پر سجائی جاتیں جن کی وجہ سے ماحول خوشگوار رہتا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔