صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

ماہرین نے قدرتی اجزا سے ہلکی اور مضبوط دھات تیار کرلی

ویب ڈیسک | ہفتہ 25 جولائی 2020 

برطانوی اور جرمنی کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے ہلکی اور مضبوط دھات بنانے میں کامیاب ہوگئے جسے کاٹنے والی مشین بھی جواب دے جائے گی۔ اوڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں درہوم یونیورسٹی اور جرمنی کی فراہومفرر یونیورسٹی کے انجینئرز نے ایک ایسی دھات تیار کرلی جو ہلکی ہونے کے ساتھ انتہائی مضبوط بھی ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ اس دھات کو کاٹنا ناقابل یقین حدتک مشکل ہے۔ انجینئرز نے اس دھات کو ’پروٹیوس‘کا نام دیا ہے جو ہیروں اور نیلم سے نہیں بلکہ قدرتی مادے سے تیار کیا گیا۔ماہرین کے مطابق اس قدر مضبوط دھات سمندری گھونگوں کی سیپی اور چکوترا کے چھلکوں سے تیار کی گئی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔