صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

نبیل قریشی اور فضا علی میرزا 'لیاری گینگ وار' کے لیے اکٹھے

ویب ڈیسک | بدھ 22 جولائی 2020 

گزشتہ چند سال میں دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ویب سیریز بنائے جانے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب معروف فلم ساز نبیلی قریشی اور فضا علی میرزا نے بھی ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا۔ ماضی میں دونوں فلم سازوں نے 'نامعلوم افراد'، 'ایکٹر ان لا'، 'نامعلوم افراد 2' اور 'لوڈ ویڈنگ' جیسی شاندار فلمیں بھی ایک ساتھ کیں اور ان کی پانچویں فلم 'قائداعظم زندہ باد' بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔

تاہم دونوں فلم سازوں نے پاکستان میں تجسس کا سبب رہنے والے موضوع پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا۔گزشتہ چند دن سے چہ مگوئیاں تھیں کہ جلد ہی نبیل قریشی 'لیاری گینگ وار' پر ویب سیریز بنانے کا آغاز کریں گے، تاہم اب انہوں نے اس کی تصدیق بھی کردی۔نبیل قریشی نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ وہ اور فضا علی میرزا جلد ہی 'لیاری گینگ وار' کے موضوع پر ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز کردیں گے۔

نبیل قریشی نے لولی وڈ گلیکسی کو بتایا کہ 'لیاری گینگ وار' کے موضوع پر بنائی جانے والی ویب سیریز کی کہانی علی عباس اور باسط نقوی نے لکھی ہے۔

مذکورہ ویب سیریز کو فلم والا پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور اسے پاکستان کی کسی ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

فلم ساز نے یہ واضح نہیں کیا کہ ویب سیریز کو کب تک اور کس اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا جائے گا، تاہم انہوں نے بتایا کہ آئندہ موسم سرما میں اس کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

فلم ساز نے ویب سیریز کی کاسٹ سے متعلق بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اس کی کہانی کے حوالے سے کچھ بتایا۔

اطلاعات ہیں ویب سیریز کی مرکزی کہانی 'لیاری گینگ وار' کے جرائم پیشہ گروہوں کے گرد ہی گھومے گی، تاہم ویب سیریز میں کامیڈی بھی شامل کی جائے گی اور ساتھ ہی کراچی کی سیاست کے موضوع کو بھی چھیڑے جانے کا امکان ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔