صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

لوگوں کو انصاف فراہم کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،یاسر آفریدی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 15 جولائی 2020 

ایبٹ آباد (اکثریت نیوز)ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی کی سرکل حویلیاں کے پولیس افسران کے ہمراہ میٹنگ، کرائم اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے گزشتہ روز حویلیاں کے دورے کے موقع پر سرکل حویلیاں کے جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، چوکی انچارج اور محرران کا خصوصی اجلاس طلب کیا، ضلعی پولیس سربراہ کی زیر صدارت اجلاس کے میں ایس پی ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد اویس شفیق، ڈی ایس پی حویلیاں امجد حسین اعوان، سرکل کے حویلیاں کے تینوں تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، چوکی انچارج اور محرران نے شرکت کی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تینوں تھانہ جات کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں، میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ یاسر آفریدی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ، شرپسند عناصر، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارکردگی کو بہتر بنایا جائے لوگوں کو انصاف فراہم کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں آپ اسی شہر کے لوگ ہیں یہاں کے لوگ آپ کے اپنے ہیں اور تھانہ امن کی جگہ ہے لوگ لڑائی جھگڑے کرتے ہیں امن کیلئے تھانے آتے ہیں اسی لیے تھانے میں آنے والے سائیلین سے اپنا رویہ بہتر رکھیں، منشیات فروش جو میرے ملک کی آنے والی نسل کو تباہ کر رہے ہیں ان کیخلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف آپ کا ایکشن نظر آنا چاہے اس حوالے سے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں تاکہ لوگوں کو اپنا وقت اچھے کاموں میں صرف کرنے کا موقع مل سکے، اس کے علاوہ جنسی زیادتی کے کیسیز کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے تیزی لائی جائے، تفتیش کے دوران ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھا جائے، چوری چکاری، رہزنی کے کیسیز کی روک تھام کیلئے پولیس گشت کو بڑھایا جائے اور اسے مزید موثر بنایا جائے تاکہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ سرکل حویلیاں کے پولیس افسران کے خصوصی اجلاس کے بعد ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی نے تھانہ حویلیاں کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر جملہ ریکارڈ چیک کیا اور ریکارڈ کی تکمیل کے بارے میں ہدایات دیں نیز حوالات تھانہ کو چیک کیا گیا اور حوالات کی صفائی اور سکیورٹی کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے دورے کے موقع پرمالخانہ کی چیکنگ کے دوران مال سرکار اور مال مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ کوت کی چیکنگ کے دوران سرکاری ہتھیاروں کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اور صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی نے ریکارڈ کی تکمیل اور بہترین کارکردگی پر محرر تھانہ حویلیاں وسیم ایوب کیلئے کیش ریوارڈ اور سرٹیفکیٹکا اعلان بھی کیا۔ 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔