صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

حکومت پنجاب کی ہدایت پر عام مارکیٹ میں سبسڈائزڈ ریٹس پر آٹے کی فراہمی یقینی

(علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف (مظفرگڑھ | جمعہ 10 جولائی 2020 


حکومت پنجاب کی ہدایت پر عام مارکیٹ میں سبسڈائزڈ ریٹس پر آٹے کی  فراہمی یقینی بنانے کیلئے  ڈپٹی کمشنر  آغا ظہیر عباس شیرازی نے  اچانک احمد فلور ملز کا دورہ کیا- انہوں نے  فلور ملز میں کوٹہ کی گندم سے آٹے کی تیاری کا جائزہ ، نمی  تناسب چیک کیا اور  تھیلوں کا وزن کرایا- انہوں نے قلی بازار میں دکانوں پر آٹے کی سپلائی بھی چیک کی - اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر، ای اے ڈی اے  آصف رضا اور ڈی  ایف سی احمد جاوید  بھی ان کے  ہمراہ تھے- ڈپٹی کمشنر نے  اسسٹنٹ کمشنرز کو کوٹہ کیمطابق آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے  فلوز ملز میں ایم ای ایز تعینات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلور ملز مالکان مارکیٹ میں طے کردہ کوٹہ کے مطابق ہر صورت آٹے کی سپلائی یقینی بنائیں- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 20 کلو آٹے کا  تھیلا 860 اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے میں فروخت کرنے کا حکم دیا ہے جس پر ہر صورت عمل کرایا جائے گا-  ڈپٹی کمشنر نے   ایوب چوک تا سٹی پارک ڈیوائیڈرز سے تجاوزات کے خاتمہ کے کام کا بھی جائزہ لیا- انہوں نے گپی والا چوک پر لوگوں کے رش پر اسسٹنٹ کمشنر کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کا کی ہدایت کی 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔