صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

ھانہ روہیلانوالی پولیس کی خوف کی علامت ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی

(علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف (مظفرگڑھ | جمعہ 10 جولائی 2020 

مظفرگڑھ(علی جان سے)تھانہ روہیلانوالی پولیس کی خوف کی علامت ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، لقمانی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 15 لاکھ نقد رقم سمیت 32 لاکھ سے زائد لوٹا گیا مال برآمد کر لیا،* 
تفصیل کے مطابق ڈی پی اومظفر گڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر اصغر خان چانڈیہ اور  ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی سب انسپکٹر عرفان افتخار باجوہ   کی پولیس ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او عرفان افتخار باجوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 5 ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان (1) سرغنہ رانا لقمان(2) رانا قدیر(3) محمد اصغر(4) امان اللّٰلہ(5) کاشف عرف گھگا(6) رانا اویس کو گرفتار کرکے ملزمان سے ڈکیتی شدہ رقم 15 لاکھ روپے 3 عدد موٹرسائیکل 2 عدد پسٹل 30 بور 1 عدد کلاشنکوف اور 16 لاکھ کا مال مویشی برآمد کرکے مقدمہ کے مدعیوں کو رقم اور مال مویشی انکے حوالے کر دیا اور ملزمان کو حوالات بند کردیا،اس موقع پر ایس ایچ او سب انسپکٹر عرفان افتخار باجوہ   کا کہنا تھا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایات کےمطابق جرائم پیشہ افراد خلاف اسی طرح  کاروائیاں جاری رہیں گی،

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔