صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات جولائی 2020 

پشاور  کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ متنی کی حدود میں متنی پولیس کی حساس ادارے کی معاونت سے اہم کارروائی کر تے ہوئے درہ آدم خیل کی جانب سے بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ٹرک میں آلو کے بوریوں میں چھپا یا گیا اسلحہ 10عدد رائفل 12بور،8 عدد ائر گن برآمد کر لی گئی ہے ،ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت  اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر درہ آدم خیل کیجانب سے شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی  ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللّٰلہ جان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ارباب ٹاپو چیک پوسٹ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک ٹرک نمبر 2209 کو روک کر تلاشی لینے پر ٹرک میں آلو کے بوریوں میں چھپا یا گیا اسلحہ 10عدد رائفل 12بور،8 عدد ائر گن برآمد کر لی گئی ہے ،ملزم رجب علی ولد خدائے بخش سکنہ پا ڑہ چنار  گرفتار کر  لیا ہے ،ملزم منظم اسلحہ سمگلر گروہ سے تعلق رکھتا ہے ، ملزم کی نشاندھی پر ملوث دیگر ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔