صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

ترقی کے منتظر اہلکاروں کے کیسز کو حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کی گئی ہے ' محمد علی گنڈاپور

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات جولائی 2020 

پشاورآئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللّٰلہ عباسی کی خصوصی ہدایت پرکپیٹل سٹی پولیس پشاور نے پولیس اہلکاروں کے پروموشن کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے، اس ضمن میں گزشتہ روز سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے پچاس ہیڈ کانسٹیبلز کو اگلے عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے بیجز لگائے ہیں، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن کیپٹن (ر) منصور امان،ایس ایس پی کوارڈینیشن سرفراز علی شاہ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشیر خان، ایس پی ہپیڈ کوارٹرز خانخیل خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عثمان غنی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے اس موقع پر واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کے ترقی کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا جس کے تحت رواں سال کے دوران مختلف رینکس کے 269 اہلکاروں کو پروموٹ کیا گیا ہے ،سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے واضح کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ان کا جائز حق دینے اور ترقی کے منتظر اہلکاروں کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر خصوصی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی قائم کی گئی ہے جبکہ اگلے مہینے مزید کانسٹیبلز کو بھی ترقی دی جائے گی جس کے لئے تمام کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے اس موقع پر ترقی پانے والے اہلکاروںکو مبارکباد دیتے ہوئے امن و امان کے قیام ، معاشرے سے جرائم کے خاتمہ سمیت مختلف سماجی برائیوں کی نشاندہی اور ان کے تدارک کے لئے بھی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام ترقی پانے والے افسران احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرینگے اور محکمہ کیلئے نیک نامی کا باعث بنیںگے، اس موقع پر ترقی پانے والے پولیس افسران نے دل و جان سے ملک و قوم کی خدمت کرنے اور عوام کی جان و مال کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔